نئی دہلی15جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار میں حکمراں مہاگٹھ بندھن میں سیاسی بحران کے پس منظر میں شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے آج وزیراعلی نتیش کمار کو خبردار کیا کہ وہ عجلت میں ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچے۔واضح ہوکہ اسی این سی پی نے مہاگٹھ بندھن سے الگ ہوکربہارالیکشن لڑاتھاجس کی وجہ سے کچھ سیٹوں پرمہاگٹھ بندھن کونقصان بھی ہوااوربی جے پی کوفائدہ ہوگیا۔آرجے ڈی ، جے ڈی یو اور کانگریس کی حکومت کی قیادت کرنے والے مسٹرنتیش کمار پر سخت دباؤہے کہ وہ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادوسے استعفیٰ لیں جن کے خلاف سی بی آئی اور انفورسمنٹ ایجنسیاں چھان بین کررہی ہیں۔ان پرالزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے جائیداد کھڑی کی ہے۔